نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ایک رہائشی عمارت کے گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی(این ای ایم اے) کیکوآرڈینیٹر ابراہیم فارینلوئے کے حوالے سے بتایا کہ لاگوس کے علاقے موشین میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی کارکنوں نے ملبے تلے سے 4لاشیں اور 1 زخمی شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔وا ضح رہے کہ نائیجیریا میں عمارت کے گرنے کے واقعات غیر معمولی نہیں ہیں،مقامی ماہرین تعمیرات عمارتوں کے خستہ حال ڈھانچے، منصوبہ بندی اور قواعد و ضوابط کی عدم تعمیل اور تعمیر کے دوران غیر معیاری مواد کے استعمال کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024