وزیراعظم سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی ملاقات، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی،ملاقات میں بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی،دونوں رہنماﺅں نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر سیاحت کے فروغ کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور معدنی شعبے میں وفاقی حکومت کی طرف سے معدنی ترقیاتی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔