ماہرین محکمہ زراعت نے کھجورکے نئے باغات لگانے کیلئے زیربچہ ستمبر اور اکتوبرمیں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کھجورکی منظورشدہ اقسام شکری، کڑ، ڈھیڈی، شامران، عیدل شاہ ، حلاوی، اصیل، زاہدی، کپڑا، ہیمن والی، بصرہ والی ، فصلی ، تاروالی، ماکھی اور حلینی کاشت کرنے کا بھی مشورہ دیاہے۔ ماہرین اثمار وشعبہ باغات نے اے پی پی کوبتایا کہ پاکستان میں بلوچستان کھجورپیداکرنیوالا اہم علاقہ ہے جبکہ اسکے علاوہ خیرپور سندھ، ڈیرہ اسماعیل خان سرحدکے علاوہ پنجاب میں مظفرگڑھ، ڈیری غازی خان، بہاولپور اورجھنگ کھجورپیداکرنیوالے علاقے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغبان کھجور کے نئے باغات لگانے کیلئے زیربچہ ستمبراور اکتوبرمیں منتقل کردیں کیونکہ ستمبر، اکتوبر کے مہینوں میں کھجور کے پودوں سے زیربچہ علیحدہ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھجور کی منظورشدہ اقسام کی اوسط پیداوار 80سے130کلوگرام فی پوداہے جبک کھجور کیلئے گرم و خشک آب و ہوا درکار ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38