محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مولی،شلجم،گاجرکی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکہا گیاہے کہ کاشتکار مولی کا بیج4کلوگرام،شلجم کا بیج ایک کلوگرام اورگاجرکا بیج5کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں نیزمولی، شلجم کو کھیلیوں میں کاشت کیاجائے اور کھیلیوں کا فاصلہ ڈیڑھ فٹ تک رکھاجائے تاکہ فصل کی بہترین نشوونما ہوسکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصوراحمدنویدامجدنے دوران ملاقات اے پی پی کو بتایا کہ کاشتکاروں کو سبزیوں کی کاشت کے ضمن میں محکمہ زراعت اورماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد کرناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار آلوکی کاشت کے لئے صحتمند بیج کا بندوبست کریں تاکہ بروقت کاشت انہیں کوئی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے زمین کی تیاری، کھاد، مزدوراور مشینری کا انتظام بھی بروقت ہوناچاہئیے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024