مسافر وین اور موٹرسائیکل کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر بھٹہ پور فلائی اوور کے قریب مسافر وین اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں تلیری پل مظفرگڑھ کے رہائشی 3 افراد شدید زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا، جہاں پہنچ کر 39 سالہ عاشق حسین نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ 45 سالہ محمد سعید اور 14 سالہ سلمان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38