امریکی اداکارہ و فیشن ڈیزائنر نیکول رچی کو اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا‘ آگ سے اپنے بال جھلسا بیٹھیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نیکول رچی اپنی سہیلیوں اور دوستوں کے ہمراہ آٹ ڈور پارٹی میں اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہیں۔کیک پر لگی موم بتیاں بجھانے کے لیے جھکنے پر نیکول رچی کے گولڈن کرلی بالوں نے اچانک آگ پکڑلی ۔تاہم آگ لگنے پر اداکارہ ایک دم چونک اٹھیں اور آگ بجھانے کے لیے بالوں کو تھپتھپانے لگیں۔نیکول رچی نے بالوں میں آگ لگنے کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا جہاں لاکھوں مداحوں نے اس دیکھا اور اس پر تبصرے لکھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024