پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ آج شام 4بجے کمیٹی چوک میںہو گا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے کے مطابق اور مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹری سید نیر حسین بخاری کی ہدایت پرملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری لوڈشیڈنگ بجلی کے بلوں اور غربت میں اضافہ کے خلاف ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ آج جمعہ 24 ستمبر شام 4بجے کمیٹی چوک میں کیا جائے گا ۔