شہید بے نظیر آباد تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے نتائج کا اعلان
نواب شاہ (بیورورپورٹ/عاطف ابڑو)شہید بے نظیر آباد تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیاگیا،تعلیمی بورڈ کی تقریب پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے لطیف ہال میں منعقد کی گئی جس میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئے تفصیل کے مطابق چییرمین تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد فاروق حسن نے کہاکہ شہید بے نظیر آباد تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا نتائج کا اعلان کیا گیا ہے،چیئرمین بورڈ کاکہناتھاکہ ڈویژن بھر میں 7ہزار 7سو 38 طلبہ و طالبات نے اے ون گریڈ حاصل کیا ہے،کنٹرولر ڈاکٹر وحید مراد ڈاہری کاکہناتھاکہ7 ہزار 7 سو 30 طلبہ و طالبات نے اے گریڈ حاصل کیا ہے، کورونا کے بعد بھی میٹرک کے امتحانات کا احسن طریقے سے انعقاد کیا گیا ہے، نقل کی روک تھام کے لئے سخت اقدمات کئے گئے تھے مزید بھی اقدامات کئے جائیں گے،میٹرک کے امتحانات میں بختاور گرلز کیڈٹ کالج کی سونح نور 850 میں سے 834 نمبر لیکر اے ون گریڈ کے ساتھ سب سے آگے رہے، گورنمنٹ ہائی اسکول سدھوجہ کی مہناز 834 نمبرز کے ساتھ اے ون گریڈ جبکہ گورنمنٹ ہائی اسکول دولتپور کے محمد فرواز کا 833 نمبرز کے ساتھ A ون گریڈحاصل کیا۔