نعت کے تقدس کا خیال رکھا جائے
مکرمی! ایک نیوز چینل میں دلیپ کمار کے حوالے سے پروگرام تھا۔ اینکر ان کی بہت تعریفیں کئے جا رہے تھے۔ تاہم جو بات انتہائی تکلیف دہ تھی اور سامعین و ناظرین پر ناگوار گزری وہ یہ تھی کہ دلیپ کمار کی تعریفیں کرتے کرتے اینکر بڑی مشہور نعت ’’کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا‘‘کے الفاظ جو پیر مہر شاہ نے کہے‘ کہہ گئے۔ پھر اسی پروگرام میں آگے چل کریہی بات دوبارہ اینکر نے ہی۔ غالباً نیلسن منڈیلا (یا شاید کسی اور کا) موازنہ نوازشریف سے کر رہے تھے اور نوازشریف کو دوسرے کے مقابلے میں نااہل ثابت کرنا اور دوسرے کو بہت لائق اور اہل ثابت کرنے کیلئے کہہ رہے تھے جو سن کر بہت دھچکا لگا۔ حالانکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو تو لوگوں کی اصلاح کرنی چاہئے۔ (رضوان اختر لاہور)