راج گڑھ کی خراب سٹریٹ لائٹس
مکرمی! راج گڑھ میں چھ ماہ سے سٹریٹ لائٹس خراب ہے جس کی بارہا شکایت کروائی مگر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ پیسے نہ دئیے تو عملہ نے ٹرخا دیا۔ میری وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ فوری طور پر احکامات فرمائیں تاکہ اندھیرے کی وجہ سے چوری کی وارداتوں کی روک تھام ہو سکے۔ (عبدالرحیم گلی نمبر 80 مسلم کالونی راج گڑھ)