وزیراعظم عوام کوریلیف دیں
مکرمی! تین سال گزرنے کے باوجود ابھی بھی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب نظر نہیں آ رہی۔ خاص طور پر مہنگائی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی وجہ سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ اگر ملک میں مہنگائی کی لہر اس طرح برقرار رہی تو حکومت کا آئندہ الیکشن میں جیتنا بہت مشکل ہو گا۔ یہ تو حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ اس وقت اپوزیشن اپنی افراتفری میں مبتلا ہے۔ اگر اپوزیشن متحد ہوتی اور عوامی مسائل کے حل میں اسے دلچسپی ہوتی تو پھر حکومت کے لیے اپنے اقتدار کی باقی مدت پوری کرنا مشکل ہوتی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ہر اس دعوے اور وعدے کی نفی کی ہے جو انہوں نے 2018ء کے الیکشن سے قبل عوامی جلسوں ، دھرنوں اور مظاہروں میں عوام سے کئے تھے۔ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ وزیر اعظم اپنے دعوئوں اور وعدوں کی لاج رکھتے ہوئے عوام کو وہ ریلیف دیں جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔ (پروین خان لاہور)