نوجوان کو برائی سے بچانے کیلئے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہوگا : خواجہ ہاشم صدیقی
شجاع آباد( سٹی رپورٹر)ہائی سکول میں شیر پر الیون اور ریزنگ الیون کے درمیاں میچ منعقد ہوا ۔سخت مقابلہ کے بعد ریزنگ الیون نے میچ جیت کر مقابلہ اپنے نام کیا ۔ اس موقع پر خواجہ ہاشم صدیقی نے کہا کہ جہاں کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ نوجوان کو برائی سے بچانے کیلئے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہوگا ۔مہماں خصوصی کی جانب سے جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام بھی دیا گیا۔