گیس کی قلت پوری کرنے کے لیے گیس درآمد کرنا پڑے گی. عمر ایوب

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گیس کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں 17 کلو میٹر کے حصے پر گیس پائپ لائن بچھانی ہے، سندھ حکومت گیس پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی نے تیل و گیس کے ذخائر کے لیے اقدامات نہیں کیے، سردیوں میں گیس کی قلت کے حوالے سے پیشگی اقدامات کررہے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر 7.5 فیصد سے کم ہوتے رہے، سندھ بالخصوص کراچی میں گیس کی قلت کا سامنا ہے، سوئی ناردرن کی پیداوار میں کمی نہیں ہے، گیس کی قلت پوری کرنے کے لیے گیس درآمد کرنا پڑے گی۔