شہبازشریف اور بلاول کرپشن کا حساب دیں:اعجاز چودھری
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ شہباز شریف اور بلاول زردری کا پریس کانفرنس پر زور دینے کی بجائے کرپشن اور لوٹ مار کا قوم کو حساب دیں، ٹی ٹی شریف اور بلاول زرداری کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، آل شریف اور زرداری نے اربو ں کھربوں کی کرپشن کی ہے، نواز شریف اور مودی کی تقریر کا اسکرپٹ ایک ہی ہے، دفاعی ریاستی اداروں پر الزام تراشی سے انڈیا میں شادیانے بج رہے ہیں، ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے اور دفاعی اداروں کے خلاف زہراگلنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔