زمبابوے کرکٹ ٹیم پہلے کرونا ٹیسٹ کے 48گھنٹے بعد پاکستان روانہ ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) زمباوے کرکٹ ٹیم پہلا کرونا ٹیسٹ ہرارے سے کروانے کے 48 گھنٹے بعد پاکستان کیلئے اڑان بھریگی۔ سکواڈ میں شامل تمام افراد کا دوسرا کروناٹیسٹ اسلام آباد آمد پر لیا جائیگا۔ جن کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کا ٹیسٹ منفی آئیگا انہیں ٹریننگ کی اجازت دیدی جائیگی۔ اس دوران اگر کسی فرد کے کروناٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو اسے5 روز سیلف آئسولیشن میں گزارنے ہونگے اور اس دوران اس کے مسلسل 2 کروناٹیسٹ منفی آنے لازمی ہونگے۔