اردگان کا کشمیریوں کو حق استصواب دینے پر زور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل کیا جائے۔
طیب اردگان کا شمار ان عالمی رہنمائوں میں ہوتا ہے جو کشمیر ایشو پر کھل کر بھارت کی مخالفت اور پاکستان کی حمایت کرتے اور اقوام متحدہ پر اس مسئلہ کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل کرنے پر زور دیتے ہیں۔ چین ملائیشیا اور ایران کا بھی واضح اور دوٹوک موقف ہے۔ او آئی سی اپنے قدموں ذرا کھڑی ہو تو بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل پر آمادہ کیا جا سکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہے۔ لامحدود مدت تک اس مسئلہ کے حل کا انتظار نہیں کیا جا سکتا آخری آپشن پھر کیا رہ جاتا ہے۔ اسکی طرف بھارت خود حالات کو لے جا رہا ہے۔ جس پر اقوام متحدہ کی آنکھیں بھی بندہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی واضح ترین ناکامیوں کے مظاہر ہیں۔ایسی ناکامیاں عالمی امن کو تباہی کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔