یونانی مزدوروں نے منگل کو ملک کی نئی قدامت پسند حکومت کے خلاف ہڑتال کی ۔ بحری جہاز بندرگاہوں پر کھڑے رہے اور شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بھی خلل پیدا ہواکیونکہ بسوں اور ریل گاڑیوں کی باقاعدہ سروس کو معمول کے مطابق نہ چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔ یونان میں نئی قدامت پسند حکومت نے جولائی میں پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت سنبھالی ہے۔ اس حکومت کے وزیراعظم کیریاکوس مِٹسوٹاکیس نے نئی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کر رکھا ہے اور اس تناظر میں وہ ہڑتال کرنے کے قانون میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ مزدور یونینوں نے بینکوں اور اسکولوں سمیت دوسرے اداروں کو ہڑتال میں شامل ہونے کا کہا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024