جاپانی نیوی کی خصوصی تقریبات رواں برس اکتوبر میں منعقد کی جائیں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی وزارت دفاع نے ان تقریبات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی وجہ جاپانی حکومت کی جانب سے دعوت نامہ نہ دینا بھی خیال کیا گیا ۔ اس تقریب میں جنوبی کوریا کی غیرحاضری کو دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات کا تسلسل قرار دیا گیا ۔ 2015 میں منعقد کی جانے والی جاپانی بحریہ کی تقریبات میں آسٹریلیا، فرانس، بھارت اور امریکا کی نیوی نے شرکت کی تھی۔ امریکی حلیف ممالک جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی تنازعات نے دوطرفہ اور باہمی تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا کر رکھی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024