جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے کئی الزامات کے بعد استغاثہ نے وزیرانصاف چو گک کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی۔ جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق سیول میں وزیر انصاف کے گھر پر چھاپے کے دوران استغاثہ نے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیوز اوردوسری اشیا قبضہ میں لے لی ہیں۔ چوگلک پر اپنی بیٹی کوایک ممتاز یونیورسٹی میں غیر منصفانہ طور پر داخلہ دلانے اور نجی ایکویٹی فنڈ میں فیملی کی مشکوک سرمایہ کاری کا الزام ہے۔ان الزامات کے باوجود صدر من جے اِن نے رواں ماہ چوگلک کو وزیر انصاف مقرر کیا تھا۔استغاثہ نے وزیر انصاف کے ایک رشتہ دار اور ان کی بیٹی کو بھی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیاہے۔ واضح رہے کہ مذکورہوزیر نے جنوبی کوریا میں ملزمان کے خلاف کارروائی کے نظام میں اصلاحات لانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024