چین نے تنازعے کشمیر سمیت اہم مسائل پرپاکستان کاساتھ دیاہے:فردوس عاشق اعوان

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان اورچین امن اورمشترکہ اقتصادی خوشحالی کے لئے مستقل طورپرمل کرکام کررہے ہیں۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترسالہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اظہارخیال کررہی تھیں۔ڈاکٹرفردوس نے کہاکہ چین نے تنازعے کشمیر سمیت اہم مسائل پرپاکستان کاساتھ دیاہے۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاکہ پاکستان میں چینی برادری دونوں ملکوں کے درمیان روابط کااہم ذریعہ ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غاصبانہ عزائم اورمظالم اورانتہاپسندآرایس ایس اور ہندوتوانظریات پرتنقیدکی۔پاکستان میں چین کے سفیرYao Jing نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صنعتی اوراقتصادی تعاون کے مرحلے میں داخل ہوگیاہے۔