کھڈیاں خاص، حافظ آباد و دیگر شہروں میں 4 خواتین سمیت 6 سالہ بچے سے زیادتی، ویڈیوز بنانے والے 5 ملزم سمندری سے گرفتار
کھڈیاں خاص، حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) نواحی گائوں میں اوباش نوجوان نے محنت کش کی جواں سال بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص کے نواحی گائوں کوٹ جوئیہ سکندر پور کے رہائشی محنت کش کی جواں سالہ بیٹی پانی والی موٹر پر کپڑے دھونے گئی تو ملزم ارشد عرف کاکا نے لڑکی کو ہراساں کر کے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی کے شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوئے تو ملزم فرار ہو گیا۔ لڑکی کے والد نے تھانہ کھڈیاں خاص میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق محلہ مظفر خاں میں خاتون سے مبینہ زیادتی۔ سٹی پولیس نے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے دو کو گرفتار کر لیا۔ (ن) بی بی سکنہ بستی عیسائیاں نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا۔ علی رضا نامی شخص اسے شادی کا جھانسہ دے کر محلہ مظفر خان میں واقع ایک مکان میں لے گیا جہاں پہلے سے دو ملزمان مرتضیٰ اور حمزہ موجود تھے۔ علی رضا نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور ملزمان فرار ہوگئے۔ ساہیوال کے نواحی علاقہ میں چار ملزموں نے خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گاؤں 56-GD کی رہائشی خاتون کو ملزم ناصر نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ڈسکہ سے نامہ نگار / نمائندہ خصوصی کے مطابق اوباش نوجوان نے چھ سالہ بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ قلعہ کالر والہ کے گاؤں مانگا قدیم میں اوباش ذیشان علی نے اسلحہ کی نوک پر پندرہ سالہ لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ کے محمد فیاض کا چھ سالہ بچہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم عدنان نے زبردستی بدفعلی کر ڈالی۔