خیبرپی کے میں چار وزرا کے محکموں میں تبدیلی کا فیصلہ
پشاور(صباح نیوز) خیبرپی کے کابینہ میں ممکنہ ردوبدل اور توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی محمود خان کو خود فیصلہ کرنے اختیار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی ہائوس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ جو بھی تبدیلی کرنی ہے وہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے۔چار وزرا کے محکموں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کسی کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ وزیر صحت ہشام انعام، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد اور وزیر مواصلات اکبر ایوب کے محکمے تبدیل ہوں گے جبکہ مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کو بھی متبادل محکمہ دیاجا سکتا ہے۔