مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی) واہگہ ٹاؤن کے نائب قاصد محمد عظیم نے دوسال کی تنخواہیں نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں ڈی سی لاہور، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن آفیسر ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ نے محمد اعظم سمیت چار پولیس اہلکاروں کی آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ نے تیل ایجنسی کے مالک شاہد اقبال کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور پنجاب پولیس سے جواب طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ نے ترقیاتی کام مکمل ہونے کے باوجود ٹھیکیدار ر محمد اسماعیل کو رقم ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر واجبات کی ادائیگی کی سرکاری یقین دہانی پر کاروائی ایک ہفتے ملتوی کردی۔