غیر قانونی طور پر سبزنمبر پلیٹ لگانے والا ملزم گرفتار،گاڑی بھی تحویل میں
لاہور(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی طور پر سبز نمبر پلیٹ،بلیو لائٹ لگانے والا ملزم گرفتار، گاڑی تحویل میں لے کر تھانہ پولیس قلعہ گجر سنگھ کے حوالے،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق مال روڈ پرٹریفک پولیس نے غیر قانونی طور پر سبز نمبر پلیٹ اور بلیو لائٹ والی گاڑی کو دھر لیا،گاڑی اور ڈرائیور کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا۔ گاڑی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخوپورہ کے زیر استعمال ہے۔