فیروزوالہ:مختلف حادثات،9سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق،ایک زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار )شاہدرہ اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میںنو سالہ بچے سمیت تین افرادجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امدا د کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور شیخوپورہ روڈ کی آبادی گل افشاں ٹاؤن کے قریب آئل ٹینکر بے قابو ہو کر موڑ کاٹتے ہوئے موٹرسا ئیکل سواروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں رنگ ساز شیخ محمد صدیق جاں بحق اسکا ساتھی یونس شدید زخمی ہو گیا ۔ جی ٹی روڈ پر پیراں منڈی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا جسکے نتیجہ میں18سالہ نوجوان حارث مسیح جاں بحق ہو گیا ۔ شاہدرہ کے علاقہ فرخ آباد میں تیز رفتار ٹرک نے نو سالہ لڑکے عثمان کو روند ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔