تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ناممکن ہے: ثناء ظفر
لاہور (پ ر) سماجی رہنما اور فیشن ڈیزائنر ثناء ظفر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ناممکن ہے ملک کو بحرانوں اور مسائل سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل تعلیم پر لگانا ہوں گے ملکی بجٹ کا کم از کم بیس فیصد تعلیم کیلئے مختص ہونا چاہئے جن قوموں نے تعلیم پر خرچ کیا وہ آج دنیا کی قیادت کر رہی ہیں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بہترین مقام صرف تعلیم میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے حاصل نہ ہوا دہشت کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کا ہتھیار ہی اٹھانا ہوگا ۔انہوں نے کہا فروغ تعلیم کیلئے سماجی تنظیم الف لام ، ہم نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے اس پلیٹ فارم سے غریب بچوں کیلئے بہترین تعلیمی وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں این جی او نے پاکستان کے ہر فرد کو تعلیم یافتہ بنانے کابیڑہ اٹھایا ہے۔