ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں فرق کی وجہ تعلیم ہے:ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میںفرق کی وجہ تعلیم ہے ٗ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لئے ہمیں تعلیم و تحقیق پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔پوری دنیا میں سماجی و معاشی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے تعلیم کو پہلا حق کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے کسی بھی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں پڑھے لکھے لوگ ہی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے الحمراء ہال میں الخدمت فاونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام الخدمت سکولز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔