لیڈی ولنگٹن ہسپتال کیخلاف خاتون کے احتجاج پر انتظامیہ کا اظہار لاتعلقی
لاہور (نیوز رپورٹر) لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی انتظامیہ نے نامعلوم افراد کی جانب سے ایک خاتون کی ہسپتال کیخلاف احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خاتون سے متعلقہ وائرل ویڈیو کے بارے میں پروفیسرز پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں۔