جمعیت علماء پاکستان لاہورکے نو منتخب عہدیداروں نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور کے نو منتخب عہدیداروں نے آئندہ 3 سال کے لیے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔تقریب حلف برداری دفتر جمعیت علماء پاکستان میں منعقد ہوئی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔نو منتخب عہدیداروں سے جے یو پی پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی نے حلف لیا۔جمعیت علماء پاکستان لاہور کے نئے عہدیداروں میں علامہ محمد جاوید نوری صدر،مولانا حاجی شوکت علی سینئر نائب صدر ،مفتی محمد اکمل قادری نائب صدر ،مولانا قاری خلیل احمد مہروی نائب صدر ،پیر غلام رسول ، غلام مرتضیٰ سیالوی نائب صدر ، لیاقت علی رضوی جنرل سیکرٹری ، قاری زوار حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، نورانی سیکرٹری تعلیم،آفتاب حیدر ،علامہ مظہر فریدسیکرٹری دینی امور اور پیر قاری محمد اصغر نورانی سیکرٹری علماء و مشائخ ضلع لاہورہونگے۔