عمران خان اسلام آباد کے لاک ڈاؤن سے پہلے مستعفی ہو جائیں:شاہ اویس نورانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کے لاک ڈاؤن سے پہلے مستعفی ہو جائے۔ اعتزاز احسن پیپلز پارٹی میں پی ٹی آئی ونگ کا ترجمان ہے۔ اسلام دشمن حکومت سے آزادی کیلئے آزادی مارچ فیصلہ کن ثابت ہو گا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں بیروزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔