آصف زرداری کو فوری اے سی کی سہولت دی جائے :بیگم بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو فوری اے سی کی سہولت دی جائے کیونکہ وہ بیمار ہیں جبکہ آئین اور قانون میں صدر، وزیراعظم کو اے سی کی سہولت ہوتی ہے مگر جیل انتظامیہ ایسا نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور سے جیل میں ملنے کی درخواست دی جو ابھی تک منظور نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری پر صرف الزامات ہیں کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ پہلے بھی 11 سال جیل میں رکھا مگر اب جیل میں بنیادی سہولت بھی نہیں دی جا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بیٹی آصفہ سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کریگی ۔