اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے ضابطے کی کاروائی مکمل کر لی گئی ،حکومت نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کردیا
حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے ضابطے کی کاروائی مکمل کر لی گئی ۔برطانوی حکومت کی طرف سے جواب ملنے کے بعد ہی کارروائی مزید آگے بڑھائی جا سکے گی ۔عدالت عظمیٰ میں اسحاق ڈار کی عدم پیشی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔عدالت کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق نیب نے وزارت داخلہ کو 10 ستمبر کو خط لکھا۔11 ستمبر کو وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو خط لکھا۔13 ستمبر کو وزارت خارجہ نے خط برطانوی ہائی کمیشن کو لکھا۔21 ستمبر کو برطانوی ادارے ایف سی او کو خط بھیجا گیا۔ایف سی او نے مزید کاروائی کیلئے خط برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہے۔اس حوالے سے برطانیہ کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں۔عدالت نے کیس سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے۔