چین اور امریکہ کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف درآمدی مصنوعات پر عائد کئے جانے والے ٹیکسوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔امریکہ کی جانب سے چین کی200ارب ڈالر کی مصنوعات پر10 فیصد اضافی ٹیکس نافذکیاگیا تھا۔امریکہ نے چین سے آنیوالی کھانے پینے کی اشیا،کھیلوں کے سامان،ذرائے مواصلات میں استعمال ہونے والی اشیا اور انڈسڑی میں استعمال ہونے والی مشینری پر10فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ۔دوسری جانب چین نے بھی امریکی معاشی حملے کے جواب میں امریکہ سے چین آنیوالے گوشت، کیمیکل، کپڑے اور آٹوپارٹس پر پانچ سے10فیصد ٹیرف عائد کردیا۔امریکہ کی جانب سے لاگو ٹیرف آئندہ برس25فیصد تک پہنچ جائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کو تنبیہ کرچکے ہیں کہ اگر چین نے ٹیرف عائد کرنے پر مزاحمت جاری رکھی تو چین کی267 ارب ڈالر کی اشیا پر مزید ٹیکس لگا دیئے جائیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024