سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈز کے نام میں تبدیلی کی اجازت دیتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم کا نیا نام” سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ“کر دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم نے فنڈز کا نام بدلنے کےلئے مجھ سے اجازت لی تھی، فنڈز آنے چاہئیں نام بے شک کوئی بھی ہو۔ پیر کو سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈز کے نام میں تبدیلی کی اجازت دےدی، دیامر بھاشا ڈیم کے فنڈزکا نیانام سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ ہو گا، فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اسٹیٹ بینک نے دی تھی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے سماعت کی، نمائندہ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ فنڈز کا پہلے نام سپریم کورٹ دیامربھاشا ڈیم فنڈز تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم نے فنڈز کا نام بدلنے کےلئے مجھ سے اجازت لی تھی، وزیراعظم نے کہا تھافنڈز کو جوائن کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کا مقام ہے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، نام بدلنے کی بینچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی، ہم نے کہا فنڈز آنے چاہئیں نام بے شک کوئی بھی ہو، ہمارا کوئی انا کا مسئلہ نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اکاﺅنٹنٹ کا نام تبدیل کرنے سے کچھ مشکلات آئیں گی، اشتہارات میں اب فنڈز کا نام تبدیل کرنا پڑے گا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پرانے اشتہارات ایسے ہی چلنے دیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا نئے اشتہارات میں فنڈز کا نام تبدیل کرلیا جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈیم فنڈز کے عطیات کو ٹیکس سے مستثنیٰ کر دیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024