لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ پیر کو لاہور ہائیکورت کے جسٹس مامون الرشید نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی،پی ٹی آئی رہنما نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کیساتھ غیرتصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرایا،این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہا۔عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے خواجہ آصف اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کردیئے ۔ واضح رہے تفصیلات کے مطابق این اے 73 سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائرکی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024