چین میں قومی دن کی آمد پر بیجنگ کو پھولوں سے سجانے کا کام جاری ہے، تیان من سکوائر میں پھولوں کی بڑی ٹوکری شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔چین میں قومی دن کی تقریبات کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔ قومی دن کی آمد پر بیجنگ میں پھولوں کی ڈیکوریشن جاری ہے۔ تیان من سکوائر میں سترہ میٹر بلند پھولوں کی ٹوکری رکھ دی گئی۔یکم اکتوبر 1949 کو اسی مقام پر ماوزے تنگ نے چین کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ پھولوں کی ٹوکری پر Blessings to Our Motherland اور Celebrating National Day کے الفاظ درج ہیں۔ چین میں نیشنل ڈے کے موقع پر سات روزہ چھٹیاں ہونگی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024