زلفی بخاری نے بطور معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اوورسیز پاکستانی باضابطہ چارج سنبھال لیا،زلفی بخاری کومعاون خصوصی کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا گیا ہے،چارج سنبھالنے کے بعد وزیر مملکت زلفی بخاری نے وفاقی سیکریٹری محمد آصف شیخ سے ملاقات کی جس میںزلفی بخاری کو وزارت اوورسیز کی کارکردگی اور مختلف شعبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پیر کو ویر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے بطور معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اوورسیز پاکستانی باضابطہ چارج سنبھال لیا۔وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے زلفی بخاری کو اوورسیز پاکستانی کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا ۔زلفی بخاری کومعاون خصوصی کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔چارج سنبھالنے کے بعد وزیر مملکت زلفی بخاری نے وفاقی سیکریٹری محمد آصف شیخ سے ملاقات کی جس میںاہم امور پر بات چیت کی گئی۔زلفی بخاری کو وزارت اوورسیز کی کارکردگی اور مختلف شعبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024