صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں گھر کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 4 بچے جھلس گئے، جنہیں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔واقعہ شکارپور کے داون شاہ محلہ میں پیش آیا، جہاں گھر پر بجلی کی تاریں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس گئے۔ہائی ٹینشن تاریں گرنے سے متاثرہ بچوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔متاثرہ بچوں کے اہلخانہ نے شکارپور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (سیپکو) کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔حالیہ دنوں میں کرنٹ لگنے سے بچوں کی ہلاکت کے کئی واقعات سامنے آئے ۔رواں برس 31 اگست کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون کا رہائشی ایک 11 سالہ بچہ حارث بھی کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کے دونوں ہاتھ کاٹنے پڑے تھے،اس سے ایک دن قبل بھی کراچی کے علاقے احسن آباد کا رہائشی 8 سالہ عمر بھی سڑک پر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کے بھی دونوں ہاتھ کاٹنے پڑے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024