ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور بیٹیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔لنڈی کوتل ہسپتال ذرائع کے مطابق مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور ان کی 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔ خواتین مکان کی مرمت کے لئے تودہ سے مٹی نکال رہی تھیں کہ اس دوران مٹی کا تودہ خواتین پر آگرا، جس سے خاتون اور اس کے 3 بیٹیاں عائشہ، سویرا، بشریٰ زندگی کی بازی ہار گئی۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ خواتین ہسپتال پہنچنے سے پہلی ہی دم توڑ چکی تھی، انکی میتیں واپس پہنچا دی گئیں، مقامی ذرائع کے مطابق خواتین کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024