بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں سینارووال، شکرگڑھ کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، محکمہ انہار نے نالہ اوج اور نالہ ڈیک کے مقام پر فلڈ واچنگ کیمپ قائم کر دیے انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ۔محکمہ انہار کے مطابق ناگہانی حالات کی صورت میں ضروری مشینری اور عملہ موجود ہے، نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے،سیلابی ریلہ حفاظتی بندوں کے درمیان محفوظ طریقے سے گزر رہا ہے۔محکمہ انہار نے کہا کہ سیلابی ریلہ نالہ اوج پرانتہائی سیلاب کے لیول سے 3فٹ کم پر گزرا،نالہ اوج کا موجودہ لیول 861 فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ انہار نے بتایا ہے کہ نالہ بئیں میں بھی طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ فصل زیر آب آگئی، جبکہ فتح پور، نیناں کوٹ روڈ پر پلیہ ٹوٹنے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔پانی موضع پنڈی چکڑا، ننگل، بوراڈلہ کی فصلوں میں اور بورا ڈلہ سرکاری اسکول میں داخل ہو گیا ہے، پانی کے باعث فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا۔ادھر شکرگڑھ ہے میں بوعہ کے مقام پر نالہ ہوڈلہ میں بھی طغیانی آگئی ، نالہ بسنتر میں بھی اونچے درجے کی سیلابی صورت حال ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024