پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھریلو ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی نہ دیئے جانے پر پنجاب حکومت برہم ہوگئی،حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کے بارے میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قراردینے کے لیے قانون سازی کرنے کافیصلہ کرلیا،گھروں میں کام کرنے والے افراد کو اس قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیاجائے گا، لیبر لاز میں ترامیم کر کے گھریلو ملازمین کے لیے تنخواہ اور چھٹی کے امور پر قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔پنجاب حکومت کے مطابق گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024