ہمارے گاؤں میں بجلی کب آئے گی؟
مکرمی!ہم ایسے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ترقی یافتہ دور میں بھی بجلی نہیں ،گاؤں کا نام چھپڑی بھال تحصیل جنڈ ضلع اٹک ہے یہاں صرف 30 گھروں کی بجلی دی گئی باقی تقریباً 400 گھر ایسے ہیں جہاں بجلی نہیں مہربانی کرکے ہم پر رحم کیا جائے ملک کے کونے کونے میں بجلی پہنچ چکی ہے بلوچستان سے کراچی تک ہر علاقے میں بجلی کی سہولت دستیاب ہے مگر ہم اس سہولت سے کیوں محروم ہیں۔(محمد اسماعیل،0344-1084844)