ذاتی مخالفت کا زہر کیوں؟
مکرمی! کلثوم نواز کی تعزیت کیلئے لیڈران کرام چوہدری شجاعت حسین، پرویز الہی، خورشید شاہ،آصف علی زرداری، بلاول بھٹو تک لاہور تشریف لے گئے افسوس کا مقام ہے کہ عمران خان نہیں گئے۔ گزارش ہے کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں تبدیل نہیں کرناچاہئے۔ دیکھیں کچھ عرصہ قبل لاہور میں ایک سٹیج سے عمران خان گر گئے تھے تو میاں نواز شریف ان کی تیمارداری کے لئے گئے تھے۔ سیاسی لیڈران کو ایک دوسرے کے لئے اتفاق سلوک اور رواداری کی عمدہ مثالیں پیش کرنا چاہئیں۔(میاں محمد اکرم ۔ اٹک 0321-5713840)