گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے نوٹس لینے کا مطالبہ
مکرمی: خیبر پختونخوا میڈیکل کالجز اور گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں داخلوں کیلئے ایک ہی دن انٹری ٹیسٹ کے انعقاد سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ قبل ازیں ایٹا حکام نے پرچہ امتحان سے قبل آئوٹ ہونے پر ایٹا انٹری ٹیسٹ منسوخ کیا ہے اب دوبارہ میڈیکل کا لجز میں داخلوں کیلئے ایٹا نے 30ستمبر کی تاریخ ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے مقرر کی ہے اور اسی دن گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں بھی مختلف شعبوں میں کیلئے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ شیڈول ہے ۔اب اگر کوئی طالبعلم ایٹا ٹیسٹ پاس نہ کر سکا تو وہ گومل یونیورسٹی میں بھی داخلے سے محروم رہ جائیگا۔ لھٰذا استدعا ہے کہ نوٹس لیکر ایٹا ٹیسٹ یا گومل یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے ہونیوا لے ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کرائی جائے۔ (والدین ضلع کرک )