تتہ پانی آزاد کشمیر کے مسائل
مکرمی : تتہ پانی کواسکا جائزمقام دینے کے لئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرخان کے تتہ پانی کوسب ڈوثیرن کادینے کے اعلان پرفوری عملدآمدکی ضرورت ہے، تتہ پانی سب ڈویثرن کا قیام عمل میں لانے سے حلقہ نمبر1کوٹلی کی چار یونین کونسلوں کی لاکھوں کی آبادی استعفادہ اوربڑی تکالیف سے نجات حاصل کرسکتی ہے،تتہ پانی علاقہ راج محل کی عوام وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرخان کے تتہ پانی کو سب ڈوثیرن کا درجہ دینے کے اعلان کی بیتابی سے منتظر ہے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان نے اپنے دور حکومت میںمرکز تتہ پانی اور مضافات کی گنجان آبادی کی اشد ضرورت کے پیش نظر ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا ، لیکن انکا یہ اعلان عملی جامعہ تک نہ پہنچ سکا، اس وقت یہ ہسپتال وزیر صحت جناب ڈاکٹرمحمد نجیب نقی کی خصوصی توجہ چاہتا ہے ،تتہ پانی میںبجلی وولٹیج کی کمی کے باعث عوام کو سخت مشکلات کاسامنا ہے، قیمتی اشیاء کے جلنے سے لوگوں کو نقصان اُٹھا نا پڑرہاہے،ٹرانسفارمرخراب ہونے کی صورت میںعوام سے چندہ لیا جاتاہے ،بجلی کے بوگس بلات کی شکایت عام ہے،تتہ پانی بجلی لائن کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے آئے روز بندش معمول بنا ہواہے،تتہ پانی شہر کے اندربجلی کی لٹکتی تاریں حادثاٹ کا سبب بن رہی ہیں،تتہ پانی کوٹلی ساوڑ تاریہاںپھگواڑی، تتہ پانی گوئی روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے، عرصہ سے پیج ورک نہیں کیا جارہاہے،روڈز کی خستہ حالی کے باعث ٹرانسپوٹرو ں ومسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، تتہ پانی کوٹلی روڈ پر سپیڈ بریکرکی تنصیب کو فوری یقینی بنانے کی ضرورت ہے،تاکہ حادثات کی روک تھا م ہوسکے،ہ پانی میں چیک اینڈ بیلنس کا بھی کوئی نظام نہیں ، انتظامیہ نے تاجروںکو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت اور ناجائز منافع خوری عروج پر ہے ، صفائی وستھرائی نہ ہونے اور معیاری اشیاء کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،تتہ پانی خاص کے مقام پر سیاحوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنے اور اس اہم سیاحتی مرکز تتہ پانی کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے سابقہ کسی حکومت کے دور میں کوئی موثر اقدامات اُٹھائے گے ہیں،سابق وزیر اعظم سردار سکندرحیات خان کے دور حکومت میں ایک بین الاقوامی معیار کے کروڑوں روپے کے منصوبہ پر کام آغاز ہوا تھا ، لیکن تاحال یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکاہے، مذکورہ منصوبہ کی تکمیل سے اس سیاحتی مرکز کو مزید خوبصورت اورسیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے ،اس کے علاوہ یہ سیاحتی مرکزمحکمہ سیاحت کیلئے بڑی آمدن کا ذریعہ ثابت ہوگا، لہذااسکی اہمیت وافادیت کو مدنظررکھتے ہوئے اسے جلداز جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضروررت ہے (محمد آصف ملک تتہ پانی)