سینٹ، قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس
اسلام آباد(خبر نگار)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس (آج) پیر کو دن بارہ بجے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ کریں گے۔ اجلاس میں ملک میں جاری موٹروے کے منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزارت کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔