خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پولیو مہم آج شروع ہو گی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پولیو مہم (آج) پیر کو شروع ہو گی۔ اس دوران 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبر، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں پانچ روزہ مہم کے بعد پولیو کے قطرے نہ پینے والے بچوں کے لئے دوبارہ سے بھی مہم چلائی جائے گی۔ قبائلی اضلاع میں 9 لاکھ 13 ہزار 193 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 3 ہزار 971 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے تین ہزار 666 موبائل، 216 فکسڈ اور 89 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ اس دوران 8 لاکھ 29 ہزار 997 بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیئے جائیں گے۔