ملک بھر میں خسرے کے خلاف 12 روزہ قومی مہم 15 اکتوبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ملک بھر میں خسرے کے خلاف 12 روزہ قومی مہم 15 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ اس مہم کے دوران 9 ماہ سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں کو خسرے سے بچائو کی ویکسین لگائی جائے گی۔ اس مہم کے دوران 30 ملین سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچائو کی ویکسین دی جائے گی۔ اس مہم میں عالمی ادارہ صحت اور بچوں کے تحفظ اور بہبود کے لئے اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسف پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران اب تک ملک میں خسرے سے 84 بچوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔