سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس (آج) پیر کو 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شمیم خان کریں گے۔ اجلاس میں باڑہ ڈیم، نیلنگ ڈیم کی موجودہ پوزیشن کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں صوبوں کو پانی کی تقسیم کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بھی بریفنگ دی جائے گی۔