چلاس میں80کروڑروپے کی لاگت سے پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں80کروڑروپے کی لاگت سے پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا۔گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں تین اعشاریہ چھ میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تھور پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔واپڈا مطابق یہ منصوبہ اسی کرورڑ روپے کی لاگت سے چار برس میں مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی گھر سے چلاس شہر تک ترسیلی لائن پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے اور بجلی کی فراہمی اگلے مہینے کے پہلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔